ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی جوہری مذاکرات کو رئیل سٹیٹ کی طرح ڈیل کرنے کا الزام لگایا، جبکہ ایران میں رجیم چینج کے لئے امریکی خفیہ منصوبہ بھی سامنے آیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے جوہری مذاکرات کو رئیل سٹیٹ کی طرح ڈیل کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حقائق کو دھندلا دیا اور سفارتکاری کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے مذاکراتی میز پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں عداوت کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ غیر حقیقت پسندانہ توقعات کبھی پوری نہیں ہو سکتیں۔
دوسری جانب، ایران میں رجیم چینج کے لئے امریکی خفیہ ادارے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے ایران میں بغاوت کے لئے کردوں کو تیار کر رہی ہے اور صدر ٹرمپ ایرانی اپوزیشن سے رابطے میں ہیں۔













