باجوڑ میں اسنائپر حملے میں پولیس اہلکار شہید

باجوڑ میں اسنائپر حملے میں اے ایس آئی دولت خان شہید ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
باجوڑ میں اسنائپر حملے میں پولیس اہلکار شہید

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

باجوڑ کی تحصیل واڑہ ماموند بدان پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد نے اسنائپر کے ذریعے حملہ کیا جس میں اے ایس آئی دولت خان شہید ہوگئے۔

پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

شہید اے ایس آئی دولت خان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 1 بجے پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں