امریکا نے ایران کے خلاف آپریشن میں بی-52 بمبار طیارے استعمال کیے، 72 گھنٹوں میں 1700 اہداف نشانہ بنائے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی فوج نے ایران کے خلاف آپریشن ‘ایپک فیوری’ کے ابتدائی 72 گھنٹوں میں 1700 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری فیکٹ شیٹ میں بتایا گیا کہ اس کارروائی میں بی-52 بمبار طیارے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کی تازہ معلومات جاری کی جا رہی ہیں۔ پہلے 48 گھنٹوں میں 1200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا، جو اب بڑھ کر 1700 سے تجاوز کر چکے ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ سینٹکام کو اضافی افواج فراہم کی جائیں گی۔ ابتدائی حملوں میں ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے ہیڈکوارٹر سمیت دیگر اہم مقامات کو تباہ کیا گیا ہے۔














