امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کی صلاحیت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی صلاحیت کو ختم کرنے کے لیے سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔ روبیو کا کہنا ہے کہ آپریشن ایپک فیوری کے بعد دنیا محفوظ ہوگی اور ایران کے خلاف موجودہ کارروائیوں میں شدت لائی جائے گی۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ایران ہر ماہ تقریباً ایک سو میزائل تیار کر رہا ہے اور امریکی مشن ان میزائلوں کے ذخیرے اور تیاری کی صلاحیت کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا کمزور ترین حالت میں ہونا اس مشن میں معاون ثابت ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے اقدامات کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے، اسی لیے پیشگی کارروائی کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران میں کسی اسکول کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا۔













