چین میں پانڈا نے موبائل فون واپس کرنے سے انکار کر دیا

چین کے سیچوان میں ایک پانڈا نے موبائل فون کو کھلونا سمجھ کر واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں پانڈا نے موبائل فون واپس کرنے سے انکار کر دیا

سیچوان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کی صوبہ سیچوان کی پانڈا بیس میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک شخص کا موبائل فون حادثاتی طور پر زمین پر گر گیا اور ایک تین سالہ پانڈا نے اسے کھلونا سمجھ کر اٹھا لیا۔ پانڈا نے فون کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا جیسے وہ سیلفی لینے والا ہو۔ عملے نے گاجر دکھا کر فون واپس لینے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ کچھ گھنٹوں بعد پانڈا کی دلچسپی ختم ہونے پر عملے نے فون واپس حاصل کر لیا۔ عملے نے کہا کہ پانڈا کی اس حرکت سے ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ اسمارٹ فون کی لت میں مبتلا ہو گیا ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں