پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ قیمت 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 13 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا جس سے فی تولہ قیمت 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ قیمت 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 13 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 402 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد یہ 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں بھی سونے کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 133 ڈالر اضافے کے بعد 5411 ڈالر ہوگئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں