ایرانی فوج کا امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا دعویٰ، سینٹ کام کی تردید

ایرانی فوج نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا، سینٹ کام نے تردید کی اور 3 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی فوج کا امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا دعویٰ، سینٹ کام کی تردید

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں 560 تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ کویت میں امریکی فوجی اڈے کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب، امریکی سینٹ کام نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائل ابراہام لنکن تک نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی اور برطانوی تیل بردار جہازوں پر بھی حملوں کا دعویٰ کیا، جبکہ بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔

ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کے بیٹے دفاع وطن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں