اسرائیل نے ایران پر 1200 بم برسائے، جس میں 148 افراد ہلاک ہوئے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک روز کے دوران ایران پر 1200 سے زائد بم برسائے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کے مطابق امریکا کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب میں واقع پرائمری گرلز اسکول پر حملے میں بچیوں سمیت 148 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسکول پر حملے میں درجنوں بچیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
ایران کے صدر نے اس حملے کے جواب میں انتقام کو ایران کا قانونی اور اخلاقی حق قرار دیا ہے۔















