ایران کا امریکی حملے کے بعد فیفا ورلڈکپ سے دستبرداری کا عندیہ

ایران نے امریکی حملے کے بعد فیفا ورلڈکپ 2026 سے دستبرداری کا عندیہ دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکی حملے کے بعد فیفا ورلڈکپ سے دستبرداری کا عندیہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی فضائی حملے کے بعد ایران نے فیفا ورلڈ کپ فٹبال 2026 سے دستبرداری کا عندیہ دیا ہے۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹورنامنٹ میں شرکت مشکل دکھائی دیتی ہے۔

ایران نے ایشیائی کوالیفائنگ گروپ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ مسلسل چوتھی مرتبہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ فیفا ورلڈکپ 2026، 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔

ایران کو 107 دن بعد لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلنا ہے۔ فیفا حکام کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور محفوظ ورلڈکپ ان کی اولین ترجیح ہے۔

ایران گروپ جی میں بیلجیئم، نیوزی لینڈ اور مصر کے ساتھ شامل ہے اور اگر ایران اور امریکا اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہے تو 3 جولائی کو ڈیلاس میں ان کا مقابلہ ہوسکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں