پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر میں چین کو 5-4 سے شکست دی، محمد سفیان، رانا وحید اور دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔
قاہرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے افتتاحی میچ میں چین کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ایونٹ کا کامیاب آغاز کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد سفیان، رانا وحید، محمد عماد، ابوبکر محمود اور رانا ولید نے ایک ایک گول اسکور کیا، جبکہ چین کی طرف سے سیاھو نے دو اور زینگ و گوان نے ایک ایک گول کیا۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
پاکستان ٹیم کا دوسرا میچ 2 مارچ کو ملائیشیا اور تیسرا 4 مارچ کو آسٹریا کے خلاف ہوگا۔















