روسی صدر کا ایرانی سپریم لیڈر کے قتل پر افسوس

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مبینہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے انسانی اخلاقیات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روسی صدر کا ایرانی سپریم لیڈر کے قتل پر افسوس

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایرانی صدر کو تعزیتی پیغام بھیجتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کے مبینہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کریملن کے بیان میں صدر پوتن نے اس واقعے کو انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا، اور کہا کہ یہ اقدام افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پوتن نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو روس میں مدبر رہنما کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے روس اور ایران کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

روسی صدر نے ایرانی صدر سے درخواست کی کہ وہ سپریم لیڈر کے اہلِ خانہ، ایرانی حکومت اور عوام تک روس کی دلی ہمدردی اور مکمل حمایت کا پیغام پہنچائیں۔

اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ عالمی برادری کے ردِعمل پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں