امریکی حملوں کے خدشے پر چین نے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا کہا

چین نے امریکی حملوں کے خدشے پر اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی، جبکہ برطانیہ نے تہران سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی حملوں کے خدشے پر چین نے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا کہا

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی حملوں کے خدشے کے پیش نظر چین نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے جبکہ برطانیہ نے تہران میں موجود اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران میں موجود چینی شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکن ہو تو فوری طور پر ایران چھوڑ دیں۔ ساتھ ہی ایران کا سفر کرنے سے بھی گریز کریں۔

برطانیہ نے بھی تہران میں اپنے سفارتکاروں کو ریموٹ طریقے سے کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واپس بلا لیا ہے۔

امریکی حملوں کے خدشے کے باعث کئی ممالک نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان یورینیم افزودگی پر مذاکرات جاری ہیں اور ایران 60 فیصد سے 3 فیصد افزودگی پر آمادہ ہے، جبکہ امریکی صدر نے یورینیم کی مکمل ختم نہ کرنے پر ناراضی ظاہر کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں