آپریشن غضب للحق: افغانستان کے خلاف پاکستانی کارروائی کی تفصیلات

افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کیا۔ اس کا مقصد حق کے دفاع میں کارروائی کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آپریشن غضب للحق: افغانستان کے خلاف پاکستانی کارروائی کی تفصیلات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے افغانستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن غضب للحق کا آغاز کیا ہے۔ 21 اور 22 فروری کی درمیانی شب پاک فوج نے افغانستان میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ افغان رجیم نے خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد کے 15 سیکٹرز میں 53 مقامات پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاکستان نے یہ آپریشن شروع کیا۔

آپریشن غضب للحق کا نام تین عربی الفاظ کا مرکب ہے، جس کا مطلب ہے حق یا سچائی کے لیے غصہ یا ردعمل۔ یہ محض جذباتی غصہ نہیں بلکہ حق کے دفاع کی خاطر کیا جانے والا ردعمل ہے۔

پاکستانی فوج کی جانب سے گزشتہ دو دہائیوں میں کیے جانے والے اکثر آپریشنز کے نام مذہبی یا عربی زبان سے لیے گئے ہیں تاکہ انہیں اخلاقی یا نظریاتی پس منظر دیا جا سکے۔

آپریشن کے دوران پاک فوج نے افغانستان میں سیکڑوں طالبان کو ہلاک کیا، متعدد پوسٹیں تباہ کیں اور کئی چوکیوں پر قبضہ کر کے پاکستانی پرچم لہرا دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں