اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پہلی بار اذان کی آواز اور اجتماعی افطار کا انعقاد کیا گیا، جسے بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
مانچسٹر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ کے تاریخی اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پہلی بار اذان کی آواز گونجی اور رمضان کے موقع پر اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب مانچسٹر یونائیٹڈ کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں مسلم مداحوں اور مہمانوں نے شرکت کی۔ اس لمحے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور اسے بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ مسلم سپورٹرز کلب کے تعاون سے افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں مراکش کے بین الاقوامی فٹبالر نۃصیر مزروئی بھی شریک ہوئے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ عمران حامد نے نوجوان کھلاڑیوں سے مذہبی رواداری پر بات کی۔ مسلم سپورٹرز کلب کے صدر آصف محمود نے اس موقع کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس تقریب نے مسلم شائقین کے دیرینہ خواب کو حقیقت بنا دیا۔












