ملک میں 13 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ادارہ شماریات کے مطابق، ملک میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر، آلو اور چکن کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں 13 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں لہسن، مٹن اور دال ماش شامل ہیں۔ دوسری طرف ٹماٹر، آلو اور چکن سمیت 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق، لہسن، مٹن، بیف، دال مسور، ماش، دہی اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی اور کپڑوں کے دام بھی بڑھے۔ دوسری جانب ٹماٹر، آلو، چکن، پیاز، انڈے، آٹا، بریڈ اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 29.81 فیصد، ٹماٹر 17 فیصد، سرخ مرچ 15 فیصد اور کیلے 12 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ مٹن کی قیمت میں 9 فیصد، گڑ کی 8.36 اور لکڑی کی 11.40 فیصد تک اضافہ ہوا۔ گیس چارجز میں 30 فیصد اور بجلی ٹیرف میں 17 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ شرح 4.23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں