بلال عباس کی مدینہ میں خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ پر مداح ناراض

مدینہ میں بلال عباس کی خفیہ ویڈیو بنائے جانے پر مداح برہم، روحانی لمحات میں پرائیویسی کا احترام کرنے کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلال عباس کی مدینہ میں خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ پر مداح ناراض

مدینہ منورہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکار بلال عباس کی مدینہ منورہ میں خفیہ ویڈیو بنائے جانے پر مداحوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بلال عباس خان، جو اپنے ہٹ ڈراموں کی بدولت شہرت رکھتے ہیں، رمضان المبارک کے دوران مدینہ میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہے تھے جب ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بلال عباس کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ایسے روحانی لمحات کو اجازت کے بغیر فلمانا درست نہیں۔ اس سے قبل بھی اپریل 2024 میں بلال عباس کی خانہ کعبہ میں عمرہ کے دوران ویڈیوز بنائی گئی تھیں، جس پر بھی اعتراض کیا گیا تھا۔

مداحوں نے ویڈیو بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیلیبریٹیز کی ذاتی زندگی کا احترام کرنا چاہئے، خاص طور پر ایسے لمحات میں جب وہ روحانی عبادات میں مصروف ہوں۔

دیگر متعلقہ خبریں