کراچی میں پاک فوج کے حق میں نوجوانوں کی ریلیاں

کراچی میں نوجوانوں نے پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں اور افغانستان پر احسان فراموشی کے نعرے لگائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں پاک فوج کے حق میں نوجوانوں کی ریلیاں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں نوجوانوں نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں۔ ان ریلیوں کے دوران افغانستان کے خلاف احسان فراموشی کے نعرے بھی لگائے گئے۔

پاکستان نے افغان طالبان کے بلااشتعال حملوں کے جواب میں آپریشن غضب للحق کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر کراچی کے نوجوان بھی فوج کے حق میں میدان میں اتر آئے اور فوری طور پر ریلیاں نکال کر پاکستان افواج کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا۔

ریلیوں میں شریک نوجوانوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کو مکمل حمایت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

سیاسی و عسکری تناظر میں یہ ریلیاں پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی کرتی ہیں، جو ملک کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کی حمایت کرتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں