قومی سلامتی پر مشترکہ مؤقف ناگزیر، وزیر دفاع کا واضح پیغام

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی افواج بھارتی حمایت یافتہ عناصر کے خلاف مؤثر جواب دے رہی ہیں اور قومی یکجہتی ضروری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خواجہ آصف کا بھارتی حمایت یافتہ عناصر کے خلاف مؤثر جواب کا دعویٰ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ پاکستانی افواج بھارتی حمایت یافتہ عناصر اور افغان جارحیت کا مؤثر جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی ضروری ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف سے درخواست کی کہ خیبر پختونخوا اور وفاقی سطح پر دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر دفاع وطن میں شریک ہوں۔

 


وزیر دفاع کے مطابق سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی سلامتی کے معاملے پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

حالیہ سرحدی کشیدگی کے تناظر میں مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قومی اتحاد کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں