چین کی ایران کی سیاسی مسائل کے حل میں حمایت کا اظہار

چین نے ایران کی سیاسی مسائل کے حل میں سفارتی طریقوں کی حمایت کی ہے اور ایرانی حکومت و عوام کے جائز حقوق کی حفاظت کا وعدہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کی ایران کی سیاسی مسائل کے حل میں حمایت کا اظہار

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ سیاسی و سفارتی طریقوں سے مسائل کے حل کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی معاملات میں دھمکیوں اور طاقت کے استعمال کی مخالفت کی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین ایرانی حکومت اور عوام کے جائز حقوق اور قومی استحکام کے تحفظ میں ان کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی۔ چین ایک ذمہ دار ملک کے طور پر اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایران نے مستقبل میں جوہری افزودگی کو سات سال کے لیے معطل رکھنے کی پیشکش کی ہے، جس کا انکشاف ایک عرب سفارتکار نے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران نے امریکا کو جوہری معاہدے کا مجوزہ مسودہ پیش کیا ہے جس میں جوہری افزودگی کو 60 فیصد سے 3.6 فیصد تک لانے کی بات شامل ہے۔ تاہم، ایران نے ملک میں موجود انتہائی افزودہ یورینیئم کو بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں