سندھ حکومت نے کراچی ائیر پورٹ پر پک اینڈ ڈراپ کے لیے دو سے زائد افراد کے آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے کراچی ائیر پورٹ پر پک اینڈ ڈراپ کے لیے دو سے زائد افراد کے آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر داخلہ کی زیر صدارت سکیورٹی تھریٹس سے متعلق ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اور تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ماضی کے حادثات کے پیش نظر سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور ائیر پورٹ کی سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہوگا۔
ضیالنجار نے پولیس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے روابط مضبوط بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ سندھ کی تمام جیلوں میں تلاش ایپ ڈیوائس کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت دی کہ تمام اہم اور حساس تنصیبات کا سکیورٹی آڈٹ کیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل درآمد بلا امتیاز کیا جائے۔














