سینیٹ کمیٹی کی گاڑیوں کے کالے شیشوں پر باقاعدہ قانون سازی کی تجویز

سینیٹ کمیٹی نے گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے پر قانون سازی کی سفارش کی ہے، جرم کی صورت میں جرمانے کی تجویز دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینیٹ کمیٹی کی گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے پر قانون سازی کی سفارش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کے حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کی سفارش کی ہے۔ چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری نے اس حوالے سے چیئرمین داخلہ کمیٹی کو خط لکھا ہے۔

سفارشات میں ونڈ اسکرین اور اگلے سائیڈ شیشے 30 فیصد تک جبکہ مسافر سائیڈ کے شیشے مکمل کالے کرنے کی اجازت دینے کی تجویز شامل ہے۔ جرم کی خلاف ورزی کی صورت میں فوجداری کارروائی کے بجائے صرف جرمانے عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ثمینہ ممتاز زہری نے ونڈ اسکرین اور فرنٹ شیشوں کے لیے 70 فیصد وی ایل ٹی معیار مقرر کرنے اور شیشوں کی چیکنگ کے لیے ڈیجیٹل میٹرز اور ڈیجیٹل چالان سسٹم متعارف کرانے کی تجویز دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں