امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ نے ایران کی جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل کی کوششوں پر تشویش ظاہر کی ہے، سفارتکاری کو آپشن قرار دیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار بنانے کی کوششوں کے شواہد ملے ہیں۔ وینس نے اس خطرے کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق ایران فی الحال یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا، لیکن اس کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہ کرنے کو بڑا مسئلہ قرار دیا۔
روبیو کا کہنا ہے کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور مذاکرات سے انکار کر رہا ہے، تاہم سفارتکاری ممکنہ آپشن رہے گی۔












