رحیم یار خان کے دو خطرناک ڈاکو تنویر انڈھڑ اور ظفری جھبیل نے راجن پور میں پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، دونوں پر بھاری انعام مقرر تھا۔
رحیم یار خان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رحیم یار خان کے دو بڑے ڈاکو تنویر انڈھڑ اور ظفری جھبیل نے راجن پور میں پولیس آپریشن کے دوران ہتھیار ڈال دیے۔ تنویر انڈھڑ پر ایک کروڑ روپے اور ظفری جھبیل پر 50 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں نے تھانہ نواز آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کچے میں اب کوئی منظم گینگ موجود نہیں رہا۔ رحیم یار خان میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی مجموعی تعداد 229 ہو گئی ہے۔
پولیس آپریشن میں اب تک 69 ڈاکو ہلاک اور 97 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور ڈاکوؤں کی جنگ میں 52 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔















