پنجاب میں سکیورٹی خدشات کے باعث 30 دن کے لیے آؤٹ ڈور ڈرونز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں 30 دن کے لیے آؤٹ ڈور ڈرون پر پابندی عائد کر دی۔ یہ اقدام دفعہ 144 کے تحت کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقریبات کے دوران ہالز اور مارکیز کے اندر چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے اس پابندی کے نفاذ کے لیے عمل درامد کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اہم مقامات، بلند عمارتوں اور میٹرو ٹریک پر ڈرونز کی موجودگی مانیٹر کی جائے گی۔














