نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کے امکانات کم

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز سے شکست دے کر پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو کم کردیا ہے، اب پاکستان کو سری لنکا کے خلاف بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کے امکانات کم

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز سے شکست دی، جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کی ٹیم 107 رنز پر ہی سمٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کی فتح کے بعد ان کا رن ریٹ پلس 3.05 ہوگیا، جبکہ پاکستان کا رن ریٹ مائنس 0.46 ہے، جس سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

ایونٹ میں اگلا میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ اگر نیوزی لینڈ انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو پاکستان کی کچھ امید باقی رہ سکتی ہے، مگر انہیں سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں کوالیفائی کر چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں