کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن تعمیرات کے باعث گڑھوں اور گندے پانی کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں۔ شہری مرمتی کام مکمل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن کے زیرتعمیر منصوبے کی وجہ سے گڑھوں اور گندے پانی کی صورتحال نے شہریوں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں، جہاں حادثات معمول بن چکے ہیں۔
یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن کی تعمیرات گزشتہ ساڑھے چار سال سے جاری ہیں اور ملیر ہالٹ سے نمائش چورنگی تک سڑک کی حالت بدترین ہوگئی ہے۔ جگہ جگہ بڑے گڑھے ہیں جہاں شہری گر رہے ہیں۔
حسن اسکوائر سے جیل چورنگی جانے والے راستے میں سیوریج کا پانی جمع ہے اور موٹر سائیکل سوار اور رکشے گرنے کے واقعات عام ہو گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کی ٹیم کی موجودگی کے دوران ایک رکشہ اور موٹر سائیکل گڑھے میں گر گئے۔ شہریوں نے فوری مدد فراہم کی اور راستہ بند کر دیا۔
شہری انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان مقامات کی فوری مرمت کی جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔














