پاکستان ڈائیلاگ اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا ڈائیلاگ اور سفارتکاری سے مسائل کے حل پر زور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اہم شعبوں میں دوست ممالک کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ تعلقات کو بھی مزید مستحکم کیا جا رہا ہے اور خارجہ پالیسی اہداف کو فعال انداز سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی وسعت ملی ہے، پاکستان نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت اختیار کی ہے اور اجلاس میں اپنے اصولی مؤقف کو دہرایا۔

اسحاق ڈار نے ایران کی صورتحال میں بہتری کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ فریقین سفارتکاری کے ذریعے معاملات حل کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں