وزارت مذہبی امور میں افسران کے اچانک تبادلوں سے حج کی تیاریاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت مذہبی امور میں اہم عہدوں پر افسران کے اچانک تبادلوں کے باعث حج آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹرانسپورٹ، خیموں اور خوراک کے معاہدے اب تک طے نہیں پائے۔
جوائنٹ سیکرٹری حج سجاد حیدر اور ڈپٹی سیکرٹری ریحان چیمہ کو تبدیل کر دیا گیا ہے، جنہوں نے تین برس سے حج انتظامات کی نگرانی کی تھی۔ محمد بخش سانگی کو جے ایس حج اور فہد احمد کو ڈی ایس حج تعینات کیا گیا ہے۔ نئے افسران کو حج انتظامات کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔
سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمن ریٹائر ہو چکے ہیں، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد چوہان کو قائم مقام سیکرٹری کا چارج دیا گیا ہے۔














