حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر رضامند تھی، ذرائع پی ٹی آئی

حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی لیکن ڈاکٹروں کے نام پر اتفاق نہ ہونے کے باعث منتقلی ممکن نہ ہو سکی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر رضامند تھی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر آمادہ تھی۔

حکومت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال میں مکمل علاج تک رکھا جائے، تاہم علاج کی معلومات ظاہر نہ کی جائیں اور کارکنوں کو نہ بلایا جائے۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب عمران خان کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل تھے، لیکن ڈاکٹروں کے نام پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔

عمران خان کی بہنوں نے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عظمیٰ کے نام دیے، جو حکومت نے قبول نہیں کیے۔ بعد میں ڈاکٹر برکی کا نام دیا گیا، جسے بھی مسترد کر دیا گیا۔

حکومتی نام قاسم زمان پر عمران خان کی بہنوں نے تشویش کا اظہار کیا، جس کے بعد حکومت نے منتقلی کے عمل کو ملتوی کر دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں