چین میں کمپنی مالک نے اربوں روپے بونس میں تقسیم کیے

چین کی ہینان کوانگ شان کرین کمپنی کے مالک نے 18 کروڑ یوآن کا بونس ملازمین میں تقسیم کیا، جو 7 ارب پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں کمپنی مالک نے اربوں روپے بونس میں تقسیم کیے

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں ایک کمپنی کے مالک نے ملازمین کو سالانہ تقریب میں 18 کروڑ یوآن کا بونس دیا، جو کہ 7 ارب پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔

ہینان کوانگ شان کرین کمپنی کے مالک چوئی پی جون نے 27 کروڑ یوآن منافع میں سے 6 کروڑ یوآن نقد بونس کے طور پر تقسیم کیے۔ تقریب میں 7 ہزار کے قریب افراد کے لیے 800 میزیں لگائی گئیں اور ملازمین کو کہا گیا کہ جتنی رقم اٹھا سکتے ہیں، اٹھا لیں۔

کمپنی کے مالک نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو مزید 20 ہزار یوآن ہر ملازم کو دینے کا کہا۔ کمپنی 130 سے زائد ممالک میں کاروبار کرتی ہے اور کرینیں و دیگر مصنوعات تیار کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں