پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان وطن واپس لوٹ گئے

پاکستان میں مقیم 20 لاکھ افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئے، انخلاء کا عمل جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان وطن واپس لوٹ گئے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں، جب کہ انخلاء کا عمل ابھی جاری ہے۔

یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق یہ واپسی رضاکارانہ اور سرکاری اقدامات کے تحت مرحلہ وار ہو رہی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے بتایا کہ لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے افغان شہریوں کی واپسی تیزی سے جاری ہے، جہاں سے اے سی سی (افغان سٹیزن کارڈ) ہولڈرز کے 29 خاندانوں کے 130 افراد اور پی او آر (پروف آف رجسٹریشن) کارڈ رکھنے والے 174 خاندانوں کے 784 افراد وطن واپس روانہ ہو چکے ہیں۔

قیصر خان آفریدی نے مزید کہا کہ ستمبر 2023 سے طورخم سمیت مختلف سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے 20 لاکھ 75 ہزار افغان شہری افغانستان جا چکے ہیں، جن میں رضاکارانہ طور پر اور قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر کیے جانے والے افراد شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ رجسٹرڈ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے سہولت کاری فراہم کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں