وفاقی آئینی عدالت میں جوڈیشل الاؤنس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے نظر کے حوالے سے دلچسپ ریمارکس دیے اور کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت میں جوڈیشل الاؤنس کیس کی سماعت کے دوران جج جسٹس عامر فاروق نے بینائی کے حوالے سے دلچسپ ریمارکس دیے۔
دو رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق نے وکیل کو کہا کہ وہ دور سے فائل دکھا رہے ہیں، جبکہ ان کی نظر 6/6 نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نظر 6/6 ہوتی تب بھی دور سے پڑھنا ممکن نہیں۔
جسٹس عامر فاروق نے مزید تبصرہ کیا کہ وکلاء شاید دوربین یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے پڑھ سکتے ہوں، لیکن ان کے لیے یہ مشکل ہے۔ انہوں نے جوڈیشل الاؤنس کیسز کی مختلف کیٹیگریز کا ذکر کیا اور کہا کہ ہر کیٹیگری کا کیس الگ الگ سنا جائے گا۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔














