بروقت انصاف آئینی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بروقت انصاف آئینی ذمہ داری اور اخلاقی فریضہ ہے۔ عدالتی اصلاحات پر خصوصی اجلاس ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بروقت انصاف آئینی ذمہ داری اور اخلاقی فریضہ ہے۔ عدالتی اصلاحات پر آٹھواں انٹرایکٹو سیشن منعقد ہوا جس میں جسٹس محمد علی مظہر، رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ریفارم ایکشن پلان کی 86 میں سے 36 اصلاحات مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 45 پر کام جاری ہے۔ کیس کیٹیگرائزیشن اور ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

ایک لاکھ 26 ہزار ریکارڈز ڈیجیٹائز ہو چکے ہیں اور مزید کام مقررہ مدت میں مکمل ہوگا۔ ای کورٹس کے لئے وزارت آئی ٹی اور ڈیجیٹل اتھارٹی سے اشتراک کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عدالتوں کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے ماسٹر پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ شفافیت اور مالی نظم و ضبط عدلیہ کی مضبوطی کے لئے لازم ہے اور تمام محکموں کو زیر التوا کام تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں