وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا چیف جسٹس کو سلام کا جواب نہ ملنے کا شکوہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو روزے کی حالت میں سلام کیا لیکن جواب نہیں ملا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا چیف جسٹس کو سلام کا جواب نہ ملنے کا شکوہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ روزے کی حالت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس جا کر سلام کیا لیکن جواب نہیں ملا۔

سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف جسٹس سے ملاقات ممکن نہ ہو سکی، اس لیے اوپن کورٹ میں بات کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں روسٹرم پر جا کر چیف جسٹس کو سلام کیا لیکن جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد محاذ آرائی نہیں بلکہ اپنا مؤقف پیش کرنا تھا۔ تحریک انصاف پرامن احتجاج کو اپنا حق سمجھتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی لیکن وہ درخواست نہیں لگ سکی۔

دیگر متعلقہ خبریں