سندھ اسمبلی کا دوسرا سال مکمل، 500 سوالات کے جوابات باقی

سندھ اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل، 500 سوالات کے جوابات تاحال موصول نہیں ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ اسمبلی کا دوسرا سال مکمل، 500 سوالات کے جوابات باقی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا مگر 500 سوالات کے جوابات تاحال موصول نہیں ہوئے۔ اس سال 56 دن اسمبلی کی کارروائی ہوئی جبکہ 25 دن چھٹیاں تھیں اور 19 دن اجلاس نہیں ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے کسی محکمے سے متعلق سوالات کے جوابات نہیں دیے۔

دو سالوں کے دوران 48 سرکاری مسودہ قوانین منظور ہوئے جبکہ 1096 سوالات جمع ہوئے جن میں سے 500 کے جوابات ابھی نہیں ملے۔ قائمہ کمیٹیوں کے چار الیکشن نہیں ہوسکے، اور چار نشستیں خالی ہیں۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی کے 49 اجلاس ہوئے جبکہ آخری دو ماہ میں اختلافات کے باعث اجلاس نہیں ہوسکے۔ ارکان نے 141 تحاریک التوا جمع کرائیں جن میں سے صرف چار پر بحث ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں