پاکستانی ہنر مندوں کے لیے اٹلی کے 10,500 ویزوں کا اعلان

اٹلی نے پاکستانی ہنر مندوں کے لیے 10,500 ویزے دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ والوں کو ویزے سے استثنیٰ ملے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی ہنر مندوں کے لیے اٹلی کے 10,500 ویزوں کا اعلان

روم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی ہنر مندوں کو لیگل مائیگریشن کے تحت 10,500 ویزے فراہم کیے جائیں گے۔

اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے اور پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روم میں ملاقات کی، جہاں داخلی سکیورٹی اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹیو پینٹے نے کہا کہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ انہوں نے محسن نقوی کی ویزا استثنیٰ کی درخواست کو تسلیم کیا۔

دونوں وزراء نے انسداد منشیات، انسانی اسمگلنگ اور دہشتگردی کے خلاف تعاون پر بھی بات کی اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کے اقدامات کی تعریف کی۔

اطالوی وزیرداخلہ نے پاکستان کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مؤثر پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے قانونی مائیگریشن کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں