ٹرمپ کا دعویٰ، ٹیرف سے جنگیں ختم، دنیا امریکا سے ڈیل چاہتی ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کی مدد سے جنگیں ختم کرنے اور دنیا کے امریکی تجارتی معاہدے برقرار رکھنے کے خواہاں ہونے کا دعویٰ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا دعویٰ: ٹیرف سے جنگیں ختم، دنیا امریکا سے ڈیل چاہتی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ٹیرف کے ذریعے کئی جنگیں ختم کی ہیں اور تمام ممالک امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

دوسرے دور صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں انہوں نے سپریم کورٹ کے ٹیرف کے خلاف فیصلے پر تنقید کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سرحدیں اب محفوظ ترین ہیں اور 9 ماہ سے کوئی غیرقانونی شخص ملک میں داخل نہیں ہوا۔

ٹرمپ نے افغانستان کے دہشتگرد کے وائٹ ہاوس کے باہر خاتون اہلکار پر فائرنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دہشتگرد امریکا میں نہیں ہونے چاہئیں۔ معیشت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے افراط زر میں کمی اور سرمایہ کاری کے وعدوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے اپنے دور صدارت کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اب پہلے سے زیادہ امیر اور مستحکم ہے۔ ٹرمپ نے بائیڈن دور کو تباہی کا دہانہ قرار دیا اور ٹیکس کٹوتیوں کی کامیابی کا ذکر کیا۔

کانگریس میں خطاب کے دوران صدر ٹرمپ کو اعتراض کا سامنا بھی کرنا پڑا جب رکن کانگریس آل گرین نے احتجاج کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں