ناروے کے سابق وزیراعظم تھوربیورن جیگ لینڈ نے ایپسٹین کیس میں نام آنے پر خودکشی کی کوشش کی، ان کی حالت نازک ہے۔
اوسلو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپسٹین فائلز میں نام سامنے آنے پر ناروے کے سابق وزیراعظم اور نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین تھوربیورن جیگ لینڈ نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔
تھوڑی دیر پہلے ہی 75 سالہ جیگ لینڈ کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
تھوربیورن جیگ لینڈ پر ایپسٹین کیس میں سنگین کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ وہ ناروے کے اہم سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں اور کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
وہ 2009 سے 2015 تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ حال ہی میں ناروے کی پولیس نے ان کے گھروں پر چھاپے مارے تھے۔
یہ کارروائی ان دستاویزات کے انکشاف کے بعد کی گئی جن میں جیگ لینڈ کا ایپسٹین سے طویل عرصے کا تعلق ظاہر ہوتا ہے، جس میں سابق وزیراعظم کو ایپسٹین نے ممالک کے دوروں اور لگژری رہائش کی پیشکش کی تھی۔














