بھارتی فوجی اہلکار منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار

بھارتی فوج میں حاضر سروس اہلکار منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ہوا۔ کارروائی میں 6 افراد گرفتار، 4.8 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی فوجی اہلکار منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار

فرید کوٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی فوج میں ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس میں حاضر سروس فوجی اہلکار منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ہوا ہے۔

بھارت میں منشیات اسمگلنگ کے بڑے اسکینڈل نے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ فرید کوٹ میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران فوجی اہلکار، پولیس اہلکار اور خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار شدگان میں حاضر سروس فوجی جرنیل سنگھ اور برطرف پولیس اہلکار امر دیپ سنگھ شامل ہیں، جن کے قبضے سے 4.8 کلوگرام ہیروئن، اسلحہ اور دو گاڑیاں برآمد ہوئیں۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان سرکاری شناختی کارڈز کا غلط استعمال کرتے تھے اور متعدد منشیات اسمگلنگ مقدمات میں ملوث تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس گورو یادیو نے کہا کہ گرفتار افراد ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

ماہرین نے کہا کہ بھارتی فوج میں مؤثر احتساب کی کمی کے باعث بعض اہلکار جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے سرغنہ بن چکے ہیں، جس سے ادارے کی شفافیت متاثر ہو رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں