امریکا نے 150 جنگی طیارے یورپ اور مشرق وسطیٰ منتقل کیے

امریکا نے 150 جنگی طیارے یورپ اور مشرق وسطیٰ منتقل کیے ہیں، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جنیوا میں ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا نے 150 جنگی طیارے یورپ اور مشرق وسطیٰ منتقل کیے

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے اپنے 150 جنگی طیارے یورپ اور مشرق وسطیٰ میں منتقل کیے ہیں۔ ان میں سے آدھے سے زیادہ طیارے یورپ کے اڈوں پر پہنچا دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو جنیوا میں ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ قریب ہے اور ہمارے پاس تاریخی موقع ہے کہ ہم غیر معمولی معاہدہ طے کریں جو باہمی خدشات کا حل فراہم کرے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ معاہدہ تب ہی ممکن ہے جب سفارتکاری کو ترجیح دی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں