ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر اراضی کرپشن مقدمے سے بری

راولپنڈی کی عدالت نے ن لیگ کے چوہدری تنویر کو اراضی کرپشن کیس سے باعزت بری کر دیا، مقدمے میں کوئی شہادت نہ ملی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر اراضی کرپشن مقدمے سے بری

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)انسداد بدعنوانی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو پی ٹی آئی دور حکومت میں قائم کیے گئے زمینوں میں کرپشن کے مقدمے سے باعزت بری کر دیا ہے۔

عدالت نے چوہدری تنویر کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں کوئی شہادت دستیاب نہیں، اس لیے مقدمہ جاری رکھنا انصاف کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دور میں محکمہ اینٹی کرپشن نے چوہدری تنویر اور دیگر کے خلاف اراضی میں رد و بدل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں