کیلیفورنیا کے یوسمائیٹ نیشنل پارک میں ہارس ٹیل فال نامی آبشار فروری میں لاوا جیسا منظر پیش کرتی ہے۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کیلیفورنیا کے یوسمائیٹ نیشنل پارک میں موجود ہارس ٹیل فال نامی آبشار فروری میں ایک انوکھے بصری دھوکے کا مظاہرہ کرتی ہے۔ یہ مظہر اس وقت ہوتا ہے جب سورج کی روشنی پانی میں سرخ اور نارنجی ہوجاتی ہے، جس سے ایسا لگتا ہے کہ پانی کی جگہ لاوا بہہ رہا ہے۔
یہ آبشار 650 میٹر کی بلندی سے بہتی ہے اور ہر سال فروری کے وسط سے اختتام تک اس کا یہ منظر دیکھا جاتا ہے۔ یہ منظر صرف تب ہی نظر آتا ہے جب شام کو آسمان صاف ہو اور آبشار میں پانی بہہ رہا ہو۔
عام طور پر سردیوں میں ہی اس آبشار میں پانی بہتا ہے، اور اگر شام میں بادل یا ہلکی دھند ہو تو لاوا بہنے کا یہ نظارہ غائب ہو جاتا ہے۔














