اسلام آباد میں حج آپریشن کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے وزارت مذہبی امور اور وزارت آئی ٹی نے ایم او یو پر دستخط کر دیے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حج آپریشن کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے لیے وزارت مذہبی امور اور وزارت آئی ٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ اس قدم کے تحت پاک حج موبائل ایپ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ تقریب میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے شرکت کی۔
سردار یوسف نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر حج آپریشن کو شفاف اور آسان بنایا جا رہا ہے، ڈیجیٹل نظام سے تاخیر اور انسانی غلطیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ آئندہ سال حج درخواست سے وطن واپسی تک مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا، اور درخواست گزاروں کے لیے سادہ آن لائن حج پورٹل بھی قائم ہوگا۔














