شیخ رشید کی عمرہ درخواست مسترد، نام ای سی ایل میں شامل

انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ رشید کی عمرہ درخواست مسترد کر دی اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شیخ رشید کی عمرہ درخواست مسترد، نام ای سی ایل میں شامل

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا کہ شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف آئی اے نے شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، کیونکہ سانحہ 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے اور ہائی کورٹ کی اجازت کے مطابق عمرہ ادا کریں گے۔ شیخ رشید نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ہائی کورٹ سے دوبارہ اجازت حاصل کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں