آسٹریلوی خاتون کا شاپکنز کھلونوں کا نیا عالمی ریکارڈ

آسٹریلیا کی الیکسا زرسٹک نے 2656 شاپکنز کھلونوں کی منفرد اشیاء جمع کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آسٹریلوی خاتون کا شاپکنز کھلونوں کا نیا عالمی ریکارڈ

کوئنزلینڈ، آسٹریلیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا کی الیکسا زرسٹک نے شاپکنز کھلونوں کی 2656 منفرد اشیاء جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

الیکسا زرسٹک، جو کوئنزلینڈ کے علاقے مریبا سے تعلق رکھتی ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے جب سات برس کی عمر میں اسکول میں پہلی بار شاپکنز کھلونے دیکھے تو انہیں پسند آ گئے تھے۔

الیکسا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شاپکنز خریدنے شروع کیے اور اب ان کے کلیکشن میں 2656 منفرد اشیاء جمع ہوگئی ہیں، جبکہ مجموعی تعداد 4000 سے زیادہ ہے۔

اس ریکارڈ سے قبل یہ اعزاز برطانوی خاتون ریانا کونرز کے پاس تھا، جنہوں نے 2019 میں 2271 کھلونے جمع کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں