تیجس طیاروں کی ناکامی پر مودی حکومت کی وضاحت مسترد

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے تیجس طیاروں کے حادثات کی خبروں کی تردید کی ہے، مگر شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تیجس طیاروں کی ناکامی پر مودی حکومت کی وضاحت مسترد

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے تیجس طیاروں کے حادثات کی خبروں کی تردید کی ہے، مگر شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سرکاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ کوئی حادثہ نہیں ہوا بلکہ یہ تکنیکی مسئلہ تھا۔

تاہم، بھارتی میڈیا میں رپورٹس کے مطابق فروری کے اوائل میں ایک بیس پر تیجس طیارہ رن وے سے پھسل گیا جس سے پائلٹ کو ایجیکٹ کرنا پڑا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی وضاحتیں ‘میک ان انڈیا’ منصوبے کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں۔

گزشتہ برسوں میں تیجس پروگرام کو متعدد حادثات اور تکنیکی خرابیوں کا سامنا رہا ہے۔ مودی حکومت نے 83 طیاروں کی خریداری کے لیے بھاری معاہدے کیے لیکن تکنیکی مسائل اور انجن کی فراہمی میں تاخیر نے بھارتی فضائیہ کی جدید کاری کو متاثر کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اب بھی بیرونی ٹیکنالوجی پر انحصار کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں