امریکی صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا فائدہ اٹھانے والے ممالک پر زیادہ ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک امریکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ان پر زیادہ ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے کھیلنے والے ممالک کو سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ جو بھی ملک اس فیصلے کا استحصال کرے گا، اس پر اضافی ٹیرف لگایا جائے گا۔
امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس کے تحت یہ ٹیرف صرف قومی ایمرجنسی کی صورت میں لگائے جا سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں بطور صدر ٹیرف کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے، اور ان کے پاس ٹیرف عائد کرنے کے مختلف اختیارات موجود ہیں۔












