ایران امریکا کشیدگی سے تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا ایران کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران امریکا کشیدگی سے تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 62 سینٹ اضافے کے بعد یہ 71.39 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 37 سینٹ بڑھ کر 66.21 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اس کشیدگی کے ساتھ ہی سونے کی قیمت بھی 107 ڈالر کے اضافے سے 5200 ڈالر فی اونس کی سطح عبور کر گئی ہے۔

ایران نے امریکی اور یورپی فوجی دستوں کو دہشت گرد قرار دیا ہے اور کسی بھی امریکی کارروائی کو جارحیت سمجھنے کی وارننگ دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ابتدائی حملوں کے لئے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈکوارٹر، جوہری تنصیبات اور بیلسٹک میزائل پروگرام زیر غور ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں