وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7,600 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7,600 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے تحت پولیس فورس کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بھرتیاں کی جائیں گی۔
آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی نے ایک افطار ڈنر کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ وزارت خزانہ نے پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے، جس سے اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔
یہ اقدام امن و امان کی بہتری کےلیے اٹھایا گیا ہے تاکہ شہر میں سکیورٹی کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔














