سینیٹ نے زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل 2025 سمیت اہم قانون سازی کی منظوری دی جبکہ بعض بلز کمیٹیوں کو بھجوائے گئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ نے زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل 2025 اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف کارپورل پنشمنٹ ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی ہے۔ قومی سلامتی کونسل اور ضابطہ فوجداری سے متعلق ترمیمی بل بھی متفقہ طور پر منظور کیے گئے ہیں۔
سینیٹ کے اجلاس میں زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی گئی جبکہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف کارپورل پنشمنٹ ترمیمی بل 2022 بھی پاس کیا گیا۔ یہ بل سینیٹر سعدیہ عباسی نے پیش کیا تھا۔ قومی سلامتی کونسل ترمیمی بل 2023 اور ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2024 بھی متفقہ طور پر منظور کیے گئے، جنہیں سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کیا تھا۔
سینیٹر شہادت اعوان نے پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل 2023 اور سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 واپس لے لیے، جس پر سینیٹ نے بلوں کی واپسی کی تحریک منظور کر لی۔ چیئرمین سینیٹ نے البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2025 متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا جبکہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی بل بھی مزید غور کے لیے کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔














